• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائی کورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی منظوری، ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کےلیے 9 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالت عالیہ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر اجلاس ہوا جہاں لاہور ہائی کورٹ کےلیے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ججز کےلیے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر، سردار اکبر علی ڈوگر، اویس خالد اور ملک جاوید اقبال کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ججز کےلیے حسن نواز مخدوم، احسن رضا کاظمی اور ملک وقار حیدر اعوان کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کےلیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں جن میں 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل تھے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کےلیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید