• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

 حکام نے بتایا ہے کہ اسلحہ اور گولہ بارود کالعدم تنظیم کے کمپاؤنڈ سے برآمد کیا گیا ہے۔

 گلدار باغیچہ میں کارروائی کے دوران اینٹی پرنسنل مائنز، راکٹ لانچر، گرینیڈ لانچرز، گرینیڈ، سیفٹی پن، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے، سیٹلائٹ فون اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمپاؤنڈ سے مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید