محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا، رپورٹ میں عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے۔
قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر تحقیق کرے گا، پاکستان کا مقامی تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ہے، سپارکو
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شام 5 بجے ڈمپر کیسے شہر میں آئے عوام کے بارے میں نہیں سوچتا کوئی نظام کے تحت ٹریفک کو چلنا چاہیے۔
پاکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ اور وزیر برائے جامعات و بورڈ سے جماعت نہم و دہم، انٹر سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول پر فوری نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، الیکشن کمشنز کی موجودگی میں ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف ملی، رہنما تحریک انصاف
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔
اضافی نقول ایف آئی اے، پی آئی ڈی، پیمرا اور انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی رپورٹس پر مشتمل ہیں۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی
کراچی میں ڈمپرز کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات دے دیے گئے۔
چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز کا کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا۔
چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔