• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو کیا ہو گا؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔

پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔

فارم 45 پر فیصلے ہوں تو حکومت کے 80 فیصد لوگ فارغ ہونگے: حافظ نعیم

دوسری جانب لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، فارم 47 پر کسی اور کو جتوا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فارم 45 پر فیصلہ ہونا شروع ہو تو حکومت کے 80 فیصد لوگ فارغ ہو جائیں گے، ری الیکشن کی بات کرنا حکومت کو تقویت پہنچانا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہم سجمھتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں، کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن ایم کیو ایم کو جتوا دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید