متنازع بیانات کے سبب شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے بھارتیوں کی جانب سے شدید نفرت اور تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس کا ذمے دار ثانیہ مرزا کو قرار دے دیا۔
حال ہی میں دبئی میں مقیم راکھی ساونت پاکستانی یوٹیوب چینل کی پوڈکاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ گفتگو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو پاکستان آ رہی ہوں، میں جانتی ہوں کہ میرا ملک ابھی مجھ سے ناراض ہے کیونکہ میں پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ مان جائے گا، مجھے تسلیم کر لے گا۔
رقاصہ نے کہا کہ بھارتیوں کا ناراض ہونا بنتا بھی ہے کیونکہ انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کا انجام دیکھا ہے اس لیے وہ غم میں ہیں لیکن یہ سب کی اپنی اپنی قسمت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ضروری تو نہیں کہ ثانیہ مرزا کی شادی کا انجام برا ہوا تو میرا بھی ایسا ہو، کسی کو جج نہیں کر سکتے، ہو سکتا ہے میری شادی کامیاب ہو جائے۔
راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ میرا شوہر مجھ سے بہت محبت کرے اور مجھے کبھی نہ چھوڑے، میری شادی کامیاب ہو اور کبھی نہ ٹوٹے۔