• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کیلئے امریکی منصوبے کو مجرمانہ احکامات سمجھتے ہیں: حزب اللّٰہ

 
جنگ سے تباہ حال غزہ---فوتو بشکریہ عرب میڈیا
جنگ سے تباہ حال غزہ---فوتو بشکریہ عرب میڈیا

لبنان کی حزب اللّٰہ اور یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا۔

لبنان کی مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم حزب اللّٰہ نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے مجرمانہ قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے سیاسی مشیر حسین موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا منصوبہ مجرمانہ احکمات پر مبنی ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثی قبائل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے  ممکنہ جارحیت  کی گئی تو ہم غزہ کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والے بیان کے بعد اسلامی ممالک کی جانب سے اس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید