• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے کی پوری ورک فورس کو گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش


امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنی پوری ورک فورس کو گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش کر دی ہے تاکہ ایجنسی کو ٹرمپ کی ترجیحات کے مطابق ڈھالا جا سکے، امریکی میڈیا نے یہ خبر دو ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق یہ اقدامات نئے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے اہداف سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور ایجنسی میں نئی روح پھونکنے کےلیے ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ 

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ علیحدگی پیکیج کی پیشکش ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسیوں کے مطابق ہے، جس کے تحت پہلے ہی سیکڑوں سرکاری ملازمین کو برطرف یا سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔

اسکا مقصد بیوروکریسی کے حجم کو کم کرکے وہاں ٹرمپ کے وفاداروں کو تعینات کرنا ہے۔ 

پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس کے تحت انہیں 30 ستمبر تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل رہیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید