• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پانی کی لائن پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی لائن پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں پانی کے تنازعے پر بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی کود گئے، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

جھگرے کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہلاک و زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید