بخدمت جناب ہیڈماسٹر صاحب،
مودبانہ گزارش ہے کہ کچھ عرصے سے فدوی کی طبیعت خراب تھی۔
ٹھنڈ لگنے سے گردن اکڑ گئی تھی
اور سرسام لاحق ہوگیا تھا۔
اس بیماری میں دماغ پر برا اثر ہوتا ہے،
جس کے باعث زبان بھی قابو میں نہیں رہتی۔
ڈاکٹروں کی تجویز پر درخواست گزار کو قرنطینہ کردیا گیا تھا۔
اب طبیعت سنبھل گئی ہے
اور زبان بھی قابو میں آگئی ہے۔
عاجزانہ درخواست ہے کہ فدوی کو طبیعت خرابی کے باعث
ماضی میں اساتذہ سے زبان درازی پر معاف کردیا جائے۔
عین نوازش ہوگی۔
عرضے
آپ کا تابع دار
مبشر علی زیدی۔