• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خضدار میں خاتون کے مبینہ اغواء کے خلاف ورثاء نے گزشتہ روز سے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہزاد سٹی سے خاتون کے اغواء کے خلاف ورثاء نے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر سبزی منڈی کے مقام پر دھرنا دیا ہوا ہے، گزشتہ صبح 8 بجے سے دھرنے کے باعث سڑک بلاک کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

راستے بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی ہے، جن میں خواتین، مرد، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی خاتون کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک خاتون بازیاب نہیں کی جاتیں، دھرنا جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید