جسٹس یحییٰ آفریدی کے بطور چیف جسٹس پاکستان پہلے 100 دن میں سپریم کورٹ کے زیر التواء کیسز میں تین ہزار تک کی کمی ہوئی۔
اسلام آباد سے سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 ہزار 174 کیسز کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ میں 8 ہزار 9 سو 63 نئے کیسز کا اندراج ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میٹنگ میں ججز کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، ججز کے خلاف 40 شکایات کو نمٹایا۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچ شکایات پر پانچ ججز سے ابتدائی جواب مانگا۔
اعلامیہ کے مطابق جج کے خلاف ایک شکایات پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔