• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر، علی امین میں اختلافات کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر ردعمل دیا اور انہیں مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی میں تاریخی جلسہ ہوگا، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ثابت کیا کہ وہاں امن و امان کی صورتحال خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب ہے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کے درمیان اختلافات نہیں، یہ حکومتی پروپیگنڈا ہے جو فلاپ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید