وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم سے کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روز اول عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو بچت اور صارف کےلیے بجلی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انسداد بجلی چوری مہم سے تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں کمی خوش آئند ہے، بجلی کے ترسیلی نقصانات میں کمی بھی اصلاحات کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے گھریلو صارف اور صنعتوں کےلیے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے بگاڑ کو بہتر کرنے کےلیے وزارت اور متعلقہ ادارے تعاون سے کام کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو بچت اور صارف کےلیے بجلی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم سے تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں کمی خوش آئند ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبے سے اچھی شہرت کے بورڈ ارکان کی تعیناتی سے کارکردگی بہتر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی تقسیم کار کمپنیاں جن میں بورڈ تشکیل نہیں ہوئے ان میں بھی جلد بورڈ ارکان تعینات کیے جائیں، بجلی کے ترسیلی نقصانات میں کمی بھی اصلاحات کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے، بجلی شعبے کی اصلاحات سے گھریلو صارف اور صنعتوں کےلیے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔