الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پتن کے نمائندے کا انٹرویو اور پریس ریلیز بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق پتن اور اس کے عہدیدار ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، ریٹرننگ افسران سے موصول شدہ تمام فارم بغیر ردوبدل ویب سائٹ پر آویزاں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فریقین کی الیکشن پٹیشنز ٹریبونلز میں زیر سماعت ہیں، بعض پر فیصلے بھی ہوچکے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ سالانہ اور پوسٹ الیکشن رپورٹ میں شامل ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر تبصرہ مناسب نہیں کیونکہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کسی کے پاس بےضابطگیوں کامواد ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور ٹریبونلز کو فراہم کرے، جب تک الیکشن کمیشن کا موقف نہ لیا جائے کسی رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ شائع کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کا موقف لینا ضروری تھا، بغیر مؤقف جانے شائع ہونے والی رپورٹ من گھڑت پروپیگنڈے کا تسلسل ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا اور آئین وقانون کے مطابق فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔