• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی کے 7 سالہ صارم قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا، پولیس کے چھاپوں پر علاقہ مکینوں کا احتجاج


کراچی میں صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رہائشی عمارت کے مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا۔

7 سالہ صارم کو نارتھ کراچی میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

جمعہ کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارت میں قائم مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

اس واقعے پر رہائشی عمارت کے مکینوں نے پولیس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب سے صارم کا واقعہ ہوا ہے اس کے بعد سے پولیس ہر تھوڑے دن بعد آتی ہے اور کسی کو بھی اٹھالیا جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر مختلف افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جاتی ہے اور جب کسی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملتا اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش 11 روز بعد 18 جنوری کو اس کے فلیٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید