کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔
ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج موصول ہوا تھا۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام ٹینکس چیک کیے، بچے کی لاش ٹینک سے اچانک ملنا تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش آج ملی ہے۔