• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس کی بھرتی کے دوران جھگڑا، زخمی ہونے والے 6 افراد نشتر ہسپتال منتقل

ملتان( سٹاف رپورٹر ) اے ایس ایف کی بھرتی کے دوران فریقین میں جھگڑا ،چھریوں کے وار اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6افراد نشتر ہسپتال منتقل ،تھانہ کینٹ کے علاقے ٹینک چوک پر اے ایس ایف کی بھرتی کے دوران بنائے گئے پارکنگ سٹینڈ میں فریقین رانا اشرف ،سمیع ،محمد حسیب ،محمد سیف کی طلحہ، سرور ،رانا خلیل اور رانا شاکر کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ،جھگڑے کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ فریقین نے ایک دوسرے پر چھریوں کے وار اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں افراد رانا اشرف ، سمیع ،طلحہ ،سرور ،رانا خلیل اور رانا شاکر کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چلیدہ خول اور پسٹل کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید