لاہور ہائی کورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے نئے9 ایڈیشل ججز کی حلف برداری 10فروری کو ہو گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گی۔
جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس وقارحیدراعوان بطور جج حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس سردار اکبرعلی، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس احسن رضا کاظمی اور جسٹس محمد جواد ظفر بھی حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس خالد اسحاق، جسٹس محمد اویس خالد جبکہ جسٹس سلطان محمود بھی حلف اٹھائیں گے۔
نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 43 ہو جائے گی۔