• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: اغواء کی گئی لڑکی بازیاب، 14 افراد گرفتار


ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ اغواء کی گئی لڑکی کو تحصیل زہری سے بازیاب کروالیا گیا، نامزد 2 ملزمان سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب  لڑکی کے اغواء کے خلاف خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے، واقعہ کے خلاف اہل خانہ کا آج تیسرے روز بھی قومی شاہراہ پر دھرنا اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الصوبائی شاہراہوں کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں بڑی تعداد میں مسافر پریشان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید