پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہال آف فیم میں شامل کھلاڑیوں کو سوینئر پیش کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم کیپ پہنائی اور دونوں کھلاڑیوں کو پلاک بھی پیش کی۔
محسن نقوی نے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کی تعریف کی۔
انضمام الحق اور مصباح الحق نے ہال آف فیم کیپ پہن کر گراؤنڈ کا چکر لگایا تو شائقین کرکٹ نے دونوں سابق کپتانوں کا تالیاں بجاکر خیر مقدم کیا۔