رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔
شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔
واضح رہے کہ صوابی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی۔
جلسے میں جب پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ تقریر کر رہے تھے تو شیر افضل مروت نے جلسہ گاہ میں کھڑے ہو کر بازو لہرانا شروع کر دیے جس پر ان کے مداحوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔
اس کے بعد جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسٹیج پر بلایا گیا تو شیر افضل مروت بھی ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔