• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ لین میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی موت، فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث دولہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ دولہے کے دوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ 

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دولہا آفتاب پولیس اہلکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید