• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر اردوان آج ملائشیا و انڈونیشیا روانہ ہونگے، پاکستان بھی آئینگے

ترک صدر رجب طیب ایردوان---تصویر بشکریہ ترک میڈیا
ترک صدر رجب طیب ایردوان---تصویر بشکریہ ترک میڈیا

ترک صدر رجب طیب اردوان آج سے 13 فروری کے دوران ایشیاء کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے جن میں ملائشیا، انڈونیشیا اور پاکستان شامل ہیں۔

ترک اخبار کے مطابق صدر طیب اردوان ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان کے سربراہان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ترک صدر اردوان پہلے ملائشیا پھر انڈونیشیا اور آخر میں پاکستان پہنچیں گے۔

ترک صدر اِن دوروں کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

وہ اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی بھی کریں گے۔

ترک صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دورے کے دوران غزہ، علاقائی و عالمی مسائل پر گفتگو بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید