وکلاء نے آج سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
احتجاج کرنے والے وکلا ء کا کہنا ہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے نوجوان وکلاء کو بار روم سے باہر نکالا ہے۔
وکلا ء کا کہنا ہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے کابینہ سے مشاورت کے بغیر اعلامیہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے وکلاء کو بار روم سے باہر احتجاج کی ہدایت کی تھی۔