• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار


کراچی علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو گلی میں جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لڑکی کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ بھی مارتے دیکھا گیا۔

بعد ازاں لڑکی کے شور مچانے پر جب ملزم نے موٹر سائیکل پر واپس جانے کی کوشش کی تو ایک شخص گھر سے نکل آیا اور موٹر سائیکل سوار ملزم کو پکڑنے کی کوشش بھی، جس دوران موٹر سائیکل گر گئی۔

قومی خبریں سے مزید