• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے گروپ میچز کیلئے آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے گروپ میچز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈریو پائیکرافٹ انجام دیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پال ریفل اور رچرڈ ایلنگورتھ فیلڈ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

بنگلادیش سے پاکستان کے میچ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولد اسٹاک فیلڈ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرایض سرانجام دیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید