• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز و فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت میں سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخوات کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سینیٹ ممبران ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے رپورٹ جمع کروائی ہے یا نہیں؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ابھی تک رپورٹ نہیں آئی، ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف نیب کا کوئی کیس نہیں جبکہ فیصل جاوید کے کیس میں ہم جواب جمع کریں گے۔

عدالت نے شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے اُنہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید