• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: ٹیچر نے چاقو مار کر طالبہ کی جان لے لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 7 سالہ بچی کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو قتل کرنےکا اعتراف کر لیا ہے جو خود ساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افسوس ناک واقعہ ڈیجیون شہر کے ایک اسکول میں پیش آیا۔

ڈیجیون ایجوکیشن آفس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث 6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دیے جانے پر 20 دن بعد ہی ٹیچر اسکول میں پڑھانے لگی تھی۔

جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید