راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دو حوالاتی انتقال کرگئے، دونوں کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق روات کے رہائشی حوالاتی محمد امین کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق حوالاتی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔
ان کے علاوہ اڈیالہ جیل میں ایک اور حوالاتی الیاس نذر بھی انتقال کر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ حوالاتی الیاس نذر اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق حوالاتی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔