جناح اسپتال کراچی کی 2 خواتین ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ان پر ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے خواتین ڈاکٹرز کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن ڈاکٹر شائستہ حبیب اللّٰہ معاملے کی تحقیقات کریں گی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال عدیل سمو اُن کے معاون ہوں گے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں خواتین ڈاکٹرز کی جانب سے ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنےکے معاملے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔