• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈاکو بے لگام ایک اور گھر لوٹ لیا

کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے ایک اور گھر لوٹ لیا، اسکیم 33 میں ہونے والی ڈکیتی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسکیم 33 عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ کے بلاک ایف ون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکو سوا 2 لاکھ کے بانڈ، ساڑھے 3 لاکھ نقدی اور 5 لاکھ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

متاثرہ شہری ندیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکو چھت سے گھر میں داخل ہوئے، گھر والوں کو رسی سے باندھ کر ایک گھنٹے تک لوٹ مار کی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید