سعودی کابینہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کردیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی کابینہ نے دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔