• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان سمیع خان کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

موسیقار، اداکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکار اذان سمیع خان نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

اذان کا ان تصاویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میری زندگی کی محبت، میری شہزادی، میری جان اور فرشتے کو سالگرہ مبارک ہو۔ تم دونوں میرے لیے اللّٰہ کا سب سے بڑا تحفہ ہو، ہمیشہ کے لیے تمہارے بابا۔


انہوں نے اپنے بچوں کے لیے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ جب آپ بڑے ہوں گے اور ان پیغامات کو پڑھیں گے تو یہ سب سمجھ میں آجائے گا۔

اذان سمیع خان کی اس پوسٹ کو تاحال ہزاروں صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اداکار نے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بلاک کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار اذان سمیع خان بھارتی موسیقار عدنان سمیع اور سابقہ اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔

31 سالہ میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ابراہیم اور للی ہیں۔

اذان سمیع خان اور صوفیہ کے درمیان 2022ء میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید