• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پانچ سالہ بیٹے ابراہیم کو اپنا استار قرار دے دیا۔

کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والے عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے۔

انہوں نے ابراہیم کو اپنا اچھا دوست، استاد، سخت ناقد، بہترین حوصلہ افزائی کرنے والا اور اپنی زندگی کا بہترین انسان قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔


انہوں نے اپنے پیار بھرے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا کوئی بھی گانا اُس وقت تک ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے سُن کر اپنی کوئی حتمی رائے نہ دے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ابراہیم کے فائنل ورژن سننے کے بعد اور منظوری کے بعد ہی اپنا کوئی نیا گانا ریلیز کرتے ہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر ابراہیم نے نئے گانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تو یہ پرستاروں کو بھی پسند آئے گا۔

27 سالہ میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین