امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، امریکی شہری مارک فوگل کے بدلے امریکا نے ایک روسی قیدی کو رہا کر دیا۔
ادھر ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت فوگل اور ایک نامعلوم روسی قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔
دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی شہری کی شناخت ان کی روس واپسی کے بعد ظاہر کی جائے گی۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے رہا کیے جانے والے امریکی ٹیچر مارک فوگل کا رہائی کے بعد وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا اور کہا کہ ایک بہت اسپشل شخص کو 12 فروری کو رہا کر دیا جائے گا۔
تاہم انھوں نے متوقع طور پر رہا ہونے والے شخص کی شناخت یا اسکے اس وقت روس میں قید ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فوگل کی رہائی ایک نہایت ہی منصفانہ معاہدے کی بنیاد پر ہوا ہے، انہوں نے اسکی تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم یہ یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک نیک خواہشات کے تبادلے کا اشارہ ہے۔