• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 70 لاکھ ڈالر کی کوکین اسمگلنگ کرنے پر دو بھارتی گرفتار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس نے دو بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیورز کو 309 پونڈ (تقریباً 140 کلوگرام) کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق برآمد کی گئی منشیات اتنی مقدار میں تھی کہ وہ ’’ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے سکتی تھیں‘‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہفتے کے روز ایک ہائی وے انسپیکشن کے دوران پولیس نے ایک سیمی ٹرک کی تلاشی لی۔

 منشیات سونگھنے والے کتے (اسنیفر ڈاگ) نے ٹرک کے سلیپر برتھ میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد اہلکاروں نے کمبل سے ڈھکے ہوئے متعدد گتے کے ڈبے برآمد کیے جن میں کوکین چھپائی گئی تھی۔

عدالتی ریکارڈز کے مطابق، دونوں ڈرائیورز کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 انڈیانا اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ ان پر ڈی پورٹیشن ہولڈ بھی لگا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید