میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ٹریفک حادثہ میں 38 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتیں 41 ہیں۔
ہلاک ہونے والے افراد میں 36 ٹورسٹ بس اور 2 ٹرک سوار شامل تھے، حادثہ ٹرک اور بس کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 38 افراد جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 افراد زندہ بچ گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 36 بس کے مسافر اور دو ٹرک میں سوار افراد شامل ہیں۔