• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، طلبا خود کو ملکی ترقی کے قابل بنائیں، آرمی چیف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، طلبا خود کو ملکی ترقی کے قابل بنائیں۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں یونیورسٹی اور کالجز کے نوجوان طلبا کی پورے پاکستان سے نمائندگی تھی۔ 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کےلیے کوشش کریں، طلبا ایسی مہارتیں حاصل کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔  ایسے ہنر سیکھیں جن سے وہ ملک کی ترقی میں مثبت انداز میں حصہ لے سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کے جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ 

آرمی چیف نے ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید