• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کر گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کر گئے۔ 

اہل خانہ کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عظمت سعید شیخ 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ بھی رہے۔

عظمت سعید نے ایل ایل بی ڈگری کی تکمیل کے بعد 1978 میں راولپنڈی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1981 میں وہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہوئے۔

جسٹس (ر) عظمت سعید نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور جولائی 2019 میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

قومی خبریں سے مزید