پیپلز پارٹی نےوزیر داخلہ سندھ کے لئے نثار کھوڑو اور سراج درانی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر میندرو کو بنانے تجویز پیش کی گئی ہے۔
دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،اس موقع پر پارٹی قیادت نے اہم حکومتی ذمہ داری کے لئے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
اجلاس میں بدین سے تعلق رکھنے والے کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وزیر سکندر میندرو کو سندھ اسمبلی کا اسپیکر بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔