پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریڈیو کا دن منایا جا رہا ہے، جس سے متعلق متعدد تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے ریڈیو کی اہمیت سمیت اس کے بین الثقافتی اور بین اللسانی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے مختلف ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے گئے اور ترقی کےجدید دور میں ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
خیال رہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
شہروں، قصبوں اور دور دراز علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے ریڈیو عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔