اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو نے دنیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ، حکومت پاکستان ریڈیو پاکستان اور نجی شعبے میں قائم ایف ایم اور کمیونٹی ریڈیو کی ترویج کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو نہ صرف ماحولیاتی فکر اور نظریات کو عام فہم انداز میں دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ مصدقہ اور بر وقت موسمیاتی معلومات کی فراہمی کا مستند ذریعہ بھی ہے۔