• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی، وقار نور

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر وقار نور(فائل فوٹو)۔
آزاد کشمیر کے سینئر وزیر وقار نور(فائل فوٹو)۔

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر وقار نور نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ آزاد جموں کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوششں کی، بھارتی فوج سویلین پر فائرنگ کے ساتھ آئی ای ڈیز کا استعمال کر رہی ہے۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری اور آئی جی کے ساتھ مظفر آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔  

سینئر وزیر آزاد کشمیر وقار نور نے مزید کہا کہ 2016 سے اب تک 54 آئی ای ڈیز برآمد ہو چکی ہیں۔ چکوٹھی، نیزہ پیر، رکھ چکڑی اور دیوا سیکٹرز سے آئی ای ڈیز ملیں۔ 

سینئر وزیر آزاد کشمیر نے کہا 4 اور 5 فروری کو بھی راولا کوٹ اور بڑل سیکٹرز سے آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، آئی ای ڈیز دھماکے میں ایک شہری بھی شہید ہوا۔ 

سینئر وزیر وقار نور نے کہا کہ بھارت پونچھ، باغ، کوٹلی اور راولا کوٹ ایل او سی کے اُس پار سے سویلین کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نےایل او سی واقعات سے اقوام متحدہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کل بھارت نے دیوا اور بٹل سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ 

سینئر وزیر آزاد کشمیر نے کہا بھارتی فوج کے کئی یونٹس اور افسر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید