• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترک صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، اعلامیہ


پاک ترک صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، دورہ پاکستان پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گيا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص غزہ اور شام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے، پاکستان ترکیہ کے کاروباری اداروں کی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ اور اقتصادی شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر، خاتون اول اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید