• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس بنگلے سے ملنے والے خون کے نمونوں سے میچ کیلئے مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ذرائع

فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے میچ کیلئے لیب بھیج دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔

کراچی کے نوجوان مصطفیٰ کو اغوا کیا گیا یا قتل؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی  کی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔

گزشتہ دنوں پولیس نے مصطفیٰ کی تلاش میں اس گھر پر چھاپا مارا تو ملزم ارمغان نے بھاری اسلحے سے فائرنگ کردی تھی جس سے ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

گرفتاری کے بعد ملزم ارمغان سے تفتیش ہوئی تو اس نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینکنے کا انکشاف کیا مگر مصطفیٰ کی لاش نہیں مل سکی۔

 دوسری طرف ملزم اپنے ابتدائی بیان سے بھی مکر گیا ہے۔ تازہ صورتحال یہ ہے کہ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک خفیہ کمرہ ملا جس میں گولیوں کے نشانات تھے، جبکہ قالین پر گولیوں کے نشانات کے علاوہ خون کے دھبے بھی پائے گئے جس کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔

ملزم کے گھر سے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز بھی برآمد ہوئے، جس سے پتا چلا کہ وہ غیر قانونی کال سینٹر بھی چلاتا ہے۔

اس سے قبل ملزم کے گھر سے بڑی تعداد میں ممنوعہ بور کا اسلحہ اور مغوی مصطفی کا موبائل فون بھی مل چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید