• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: اینٹی کائٹ فلائینگ اسکواڈ کی تشکیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد پولیس نے پتنگ بازی کےخلاف موثر اقدامات شروع کرتے ہوئے تمام تھانوں میں اینٹی کائٹ فلائینگ اسکواڈ تشکیل دے دیا۔

 پتنگ بازوں کے خلاف ڈرون کیمروں سے شہر بھر میں مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاطت کے لیے ناصرف اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں بلکہ اردگرد پتنگ اڑانے والوں کے بارے میں ون فائیو پر اطلاع بھی دیں۔

فیصل آباد کے شہریوں نے بھی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی روکنے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید