• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت ہیوی ٹریفک کے مقررہ وقت کے بغیر آمد و رفت پر پابندی ہو گی۔

رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ادویات، پانی اور خوردنی تیل لے جانے والی گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید