• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر الہ آبادیا اپنے خلاف درج مقدمات پر سپریم کورٹ پہنچ گئے

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا اپنے خلاف درج مقدمات پر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا کے شو میں اپنے متنازع تبصرے کے خلاف درج مقدمات پر سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے اور تمام کیسز کو یکجا کرنے کی درخواست کی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ مقدمے کو جلد ہی سماعت کےلیے لسٹ کردیا جائے گا۔

مہاراشٹرا سائبر ڈپارٹمنٹ نے فحش مواد پر پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا، کامیڈین سمے رائنا اور دیگر فنکاروں کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور درخواست کی گئی کہ کامیڈی شو کی تمام اقساط کو ہٹایا جائے۔

سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب چینل نے شو کی تمام اقساط کو ہٹادیا ہے، جن پر انہیں لاکھوں ویوز مل چکے تھے، کامیڈین نے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

رنویر الہ آبادیا کے خلاف ایک کامیڈی شو میں مبینہ طور پر فحش تبصرے کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں، انہوں نے شو کے دوران نامناسب ریمارکس پر ایک ویڈیو پیغام میں معذرت بھی کی ہے۔

بھارتی یوٹیوبر کی ویڈیو اور پروگرام میں کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے، جس پر انہیں تنقید اور مذمت کا سامنا ہے۔

یوٹیوبر کے خلاف آسام، گوہاٹی سمیت کئی مقامات پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید