سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچوں اور بچیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران مزاحمت پر پی ٹی آئی رہنما اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، وکیل کی گرفتاری پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی نرخ میں کمی سے متعلق پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے سرحدی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
راولپنڈی میں پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ غلط معلومات کو روکنے کےلیے اصلاحات ضروری ہیں۔
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔
کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کے دوران 22 روز میں 220 بھکاری گرفتار کیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے تاہم پریس کلب کے راستے پولیس نے بند کر دیے۔