ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اودامسائے کی ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔
چینی قونصل خانے نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔